یہ معاہدہ انسٹنٹ ٹریڈنگ لمیٹڈ (اس کے بعد کمپنی کے نام سے جانا جاتا ہے) اور پارٹنر کے درمیان ہوگا - شراکت دار مندرجہ ذیل باتوں سے متفق ہوں گے:

  1. عمومی نکات
    1. کمپنی اور پارٹنر اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ وہ صارفین کے کمپنی کے نیٹ ورک میں لائیں گے تاکہ وہ کمپنی کی جانب سے مہیاء کئے جانے والے انسٹرومنٹس میں تجارت کرسکیں
    2. پارٹنر ان حقوق سے فرائض سے متفق ہونے کا اقرار کرتا ہے جو کہ صارفین کے کمپنی کی بروکیج سروسز میں لانے کے ضمن میں ہوتی ہیں – پارنٹر اس کے علاوہ اگے درج کئے گئے حقوق و فرائض سے بھی متفق ہونے کا اقرار کرتا ہے – اس معائدہ میں تحریر کی گئیں کمٹمنٹس کو پورا کرنے کا اقرار کرتا ہے پارٹنر کمپنی کے قائم مقام کے طور پر صارفین کو کمپنی کے نیٹ ورک میں لائے گا
    3. پارٹنر بغیر کسی شرط کے اس بات سے متفق ہوتا ہے کہ اس کی جانب سے لایا گیا صآرف دراصل کمپنی کا صارف ہوگا
    4. زبان
      1. اس معائدہ کی بنیادی زبان انگریزی ہوگی
      2. پارٹنر کی سہولت کے لئے کمپنی اس معائدہ کا ترجمہ کسی اور زبان میں فراہم کرسکتی ہے جس کا مقصد محض معلومات کی فراہمی ہوگا
      3. اگر اس معائدہ کو سمجھنے میں انگریزی زبان اور ترجمہ کی گئی زبان میں کوئی فرق پایا جائے تو حتمی الفاط یا مفہوم انگریزی زبان کے مطابق اختیار کیا جائے گا
    5. پارٹنر کی شناختی تصدیق
      1. کمپنی یہ حق اور اختیار رکھتی ہے کہ پارٹنر سے اندراج کے وقت فراہم کی گئیں معلومات کی تصدیق کے لئے کہہ سکے اس مقصد کے لئے کمپنی پارٹنر سے شناختی دستاویزات کی سکین کاپی یا نوٹری کے تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کے کہہ سکتی ہے جو کہ کمپنی کا صوابدید ہے
      2. اگر پارٹنر کو تصدیق کروانے کے لئے کسی قسم کی دستاویز کی سکین کاپی ارسال کرنے کی کی درخواست کمپنی کی جانب سے وصول نہیں ہوتی تو تصدیق کا ضروری لازمی خیال نہیں کیا جانا چاھیے بہرحال ممکن ہے کہ قیمت غیر مصدقہ اکاونٹ کی رسائی بعض سہولیات تک محدود کردے اس صورت میں پارٹنر اپنے طور پر یہ تصدیق عمل پورا کرسکتا ہے
      3. اگر پارٹنر کی جانب سے مہیاء کی جانے معلومات {جیساء کہ نام ۔ رہائشی پتہ اور ٹیلی فون نمبر وغیرہ} تبدیل ہوتے ہیں تو پارٹنر کو فوری طور پر پارٹنر ریلیشن ڈیپارٹمنٹ میں اطلاع دینی چاھیے تاکہ ان معلومات کو کمپنی کے ریکارڈ میں درست کیا جاسکے
      4. پارٹنر اس بات سے اتفاق کرتا ہے اور اقرار کرتا ہے کہ اندراج کے وقت فراہم کی گئیں معلومات کمپنی کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام میں استعمال کیا جاسکتی ہے
      5. پارٹنر اس بات کا ذمہ دار ہے کہ اس کی جانب سے فراہم کی جانے والی تصدیقی دستاویزات ہر اعتبار سے درست ہوں اور یہ کہ وہ اس بات سے آگاہ ہے کہ کمپنی اس ملک کے قانونی اداروں سے اس دستاویزات کی تصدیق کے لئے رابطہ کرسکتی ہے کہ اگر کمپنی کو ان کی صحت کے حوالے سے شکوک و شبہات ہوں- کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی صورت میں کمپنی متعلقہ مُلک میں قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے
  2. صارف کے ساتھ تعلق
    1. پارٹنر اگر چاھیے تو متوقع صارف کو کمپنی کے حوالے سے کوئی بھی تشہیری معلومات فراہم کرسکتا ہے کہ جو کہ کمپنی کے ویب سائٹ پر موجود ہیں یا وہ مواد بھی کو صارف کے پہنچا سکتا ہے جو کہ کمپنی کی جانب سے مصدقہ ہو
    2. پارٹنز کمپنی کو صارف کی جانب سے یا صارف کے لئے فراہم کی تمام تصدیق دستاویزات کے درست ہونے کی ضمانت فراہم کرتا ہے
    3. پارٹنر صارف کو کمپنی کے ساتھ بروکیج سروس کنٹریکٹ میں شامل ہونے کے لئے تمام ضروری اور مصدقہ معلومات فراہم کرسکتا ہے جس میں کنٹریکٹ کی تفصیلات اور کمپنی سروسز کی تفصیلات شامل ہوسکتی ہیں
    4. پارٹنر پر یہ لازم ہے کہ وہ صارف کو یہ پبلک آفر ایگریمنٹ سائن کرنے سے قبل کرنسی کی تجارت میں موجودہ نقصان کے احتمال سے مطلع کرے گا
    5. صارف کو تجارت کے لئے مائل کرنے کی خاطر تجاویز اور معلومات کا مہیاء کرنا کمپنی کے سروس پلان کا حصہ نہیں ہے – مخصوص صورت میں کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ معلومات ، تجاویز ، نصائح صارف کو اپنے صوابدید پر فراہم کرے بہرحال کمپنی ایسی کسی بھی فراہم کی گئی تجویز کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی وہ تمام تجارتی لین دین جو کہ کسی غیر مصدقہ اطلاع یا کسی غلطی سے انجام دیا گیا ہو اس کا اثر ہوگا اور کمپنی اور صارف پر ہرحال میں عمل کرتے ہیں
    6. پارٹنر کو تجارتی اکاونٹ میں کسی بھی قسم کے تجارتی لین دین کے حوالے صارف کو کسی تجویز اور نصیحت کرنے سے اجتناب کرنا چاھیے – بصورت دیگر کمپنی اس صورت میں پیدا ہونے والے حالات کی کوئی ذمہ دار قبول نہیں کرتے گی
  3. پارٹنر کے حقوق و فرائض
    1. یہ پارٹنر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ نئے صارف کو کمپنی کے نیٹ ورک میں لائے تاکہ وہ کمپنی کی بروکیج سروسز کو استعمال کرسکے اور کمپنی کے شرائط و ضوابط کے تحت بین الاقوامی فنانشل مارکیٹ میں تجارتی لین دین کرسکے
    2. یہ پارٹنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمپنی کے ساتھ ایک ایفی لی ایٹ اکاونٹ اوپن کرنے کہ جس میں کمپنی کی جانب سے کمیشن حاصل کرسکے
    3. یہ پارٹنز کی ذمہ داری ہے کہ اُس کو کمپنی کی سروسز کا مکمل احاطہ ہو اور بین الاقوامی فنانشل مارکیٹ کا سیر حاصل تجربہ و عمل ہو
    4. یہ پارٹنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمپنی کے حوالے سے تمام معلومات کا مطالعہ اپنے طور پر کرے گا اور صارفین کو کسی بھی ہونے والی اہم تبدیلی سے آگاہ کرے
    5. یہ پارٹنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ایفی لی ایٹ گروپ کے ممبران کو جامع معلومات اور قانونی مشاورت فراہم کرے اور یہ صارف کی ان مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار کرے کہ جن کا سامنا وہ بین الاقوامی فنانشل مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے کرسکتے ہیں
    6. یہ پارٹنر کی ذمہ داری ہے کہ کمپنی کی جانب سے مہیاء کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تمام سوالات کے جوابات کمپنی کو فراہم کرے
    7. پارنٹر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ کوئی ذیلی ایجنسی اور کوئی معائدہ کرسکے جو کہ پارٹنر کے اختیار کو جزوی یا مکمل طور پر کسی اور تفویض کرتا ہو یا یہ کہ کمپنی سے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر اپنے اختیارات کسی تیسرے فریق ہو دے – کسی اور اپنے اختیارات تفویض کرنا کمپنی کی پیشگی اجازت کے ساتھ ہی ممکن ہے
    8. اگر پارٹنر اپنے طور پر صارف کو پیش آنے والی مشکل حل کرنے میں ناکام رہے تو اُس پر لازم ہے کہ وہ کمپنی کے ماہر کے ساتھ تمام مطلوبہ معلومات {اکاونٹ نمبر ، ٹکٹ نمبر اور وقت وغیرہ} کے ساتھ رابطہ کرے
    9. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ اپنے طور پر مارکیٹنگ اور تشہیری کیمپین / مہم چلا سکے لیکن اس کے لئے کمپنی کا اس مہم کی اجازت دینا ضروری ہے
    10. دوسرے الفاظ میں، یہ نئے صارفین کو تلاش کے انجن جیسے Bing، Google، وغیرہ کی طرف راغب کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
    11. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ اپنی تجارتی اکاونٹ میں رقم جمع کرواسکے اور پبلک آفر آیگریمنٹ کے مطابق نکلوا سکے
    12. جیساء کہ پبلک آفر ایگریمنٹ میں تحریر کیا گیا ہے ایفی لی ایٹ اکاونٹ ایک پرائیوٹ صارف اکاونٹ کی قسم ہے مثلا پارٹنر کے پاس یہ حق ہے وہ اس اکاونٹ میں تجارت کرسکے – چونکہ صآرفین کے جانب سے اکاونٹ میں رقم جمع کروانے کے لئے مختلف کرنسیاں استعمال کی جاتی ہیں اور یہ ان کے ایکسینج ریٹ میں مسلسل تبدیلی ہورہی ہوتی ہے لہذا کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ پارٹنر کے ساتھ لین دین کے لئے ان کی اوسط استعمال کرسکے
    13. کمپنی کی سروسز یا کاروبار چلانے میں اگر کوئی مشکل در پیش ہو تو پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کمپنی کے ساتھ مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ رابطہ کرے تاکہ کمپنی پارٹنر کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے مشکل حل کرسکے
    14. پارٹنر صرف اسی صورت میں صارف کے تجارتی اکاونٹ میں تجارت کرسکتا ہے کہ جب اس کی تحریری اجازت حاصل کی گئ ہو
    15. پارٹنر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ صارف کے ساتھ کوئی سیٹلمنٹ کرسکے { نہ کیش یا نہ نان کیش اور نہ فارن اور نہ ہی مقامی کرنسی} میں کوئی رقم ، نہ سیکورٹی اور نہ ہی صارف کی کوئی اور پراپرٹی-
    16. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ تشہیری مہم کی افادیت جان سکے اس کے لئے وہ کسٹم ایفی لی ایٹ کوڈ اور کمپنی کی جانب سے فراہم کئے جانے والے شماریات استعمال کرسکتا ہے
    17. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ تشہیری مواد استعمال کرسکے جو کہ کمپنی کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے جیساء کہ بینرز ، ویجٹس / انفارمرز ، ٹیکسٹ لنکس ، لینڈنگ پیجز وغیرہ
    18. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کمپنی کے برانڈ کو تشہیری مقاصد کے لئے استعمال کرسکے
    19. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ دوسرے پارٹنرز کو راغب کرسکے اور ان کے لائے ہوئے صارف کی ٹریڈ میں سے بھی کمیشن حاصل کرسکے
    20. پارٹنر کے پاس یہ حق کہ وہ فاریکس کاپی فالورز بناسکے اور اس سے کمیشن حاصل کرسکے
    21. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ پی اے ایم ایم پروگرام میں ٹریڈر کو لاتے ہوئے اس کی ٹریڈ سے کمیشن حاصل کرسکے
    22. پارٹنر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پی اے ایم ایم انویسٹر کو لاتے ہوئے نفع میں سے وہ حصہ لے سکے جو کہ ٹریڈر کی جانب ڈیل کے نفع بخش ہونے پر منتحب کیا گیا ہو
    23. پارٹنر کے پاس یہ حق کہ وہ ایفی لی ایٹ اکاونٹ میں تجارت کرسکے
  4. کمپنی کے حقوق و فرائض
    1. کمپنی پر یہ لازم ہے کہ وہ پارٹنر کی جانب سے لائے گئے صارف کے لئے اکاونٹ کھولے
    2. کپنمی صارف کو اس قابل کرے کہ وہ کمپنی کا سسٹم استعمال کرتے ہوئے تجارت کرسکے جس کے لئے وہ لانگ ان اور پاس ورڈ فراہم کرے گی
    3. یہ کمپنی پر لازم ہے کہ وہ صارف کی جانب سے تجارتی اکاونٹ میں کئے جانے تمام کام کا ریکارڈ رکھے
    4. کمپنی صارف کو معائدہ کا مواد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وہ شرائط و ضوابط بھی فراہم کرے گی کہ جن کے تحت صارف فارن ایکسینج میں تجارت کرسکے
    5. یہ کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹنر کو ماہانہ انکم اور ایکس پینس شیٹ کی بنیاد پر ادائیگی کرے جس کا طریقہ کا شق نمبر 10 میں درج کیا گیا ہے
    6. کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ پارٹنر کے صارفین کو راغب کرنے کے حوالے سے مکمل طور اور نتائج کو طلب کرسکے
    7. کمپنی کے پاس کے حق کہ وہ معائدہ کو منسوح کردے کہ اگر پارٹنر اندارج کے 30 دن کے اندر اندر 3 یا اس سے ذائد صارفین کو اپنے ایفی لی ایٹ پروگرام میں نہیں لاتا – اگر پارٹنر فرد واحد ہے تو وہ اپنے قریبی رشتہ دار کو اس معائدہ میں نہیں لاسکتا اور اگر کوئی ادراہ ہے تو اس ادارہ کے بانی کا قریبی رشتہ دار اس کے اکاونٹ میں شامل نہیں ہوسکتا اور اسی طرح پارٹنر اپنا بھی کوئی اکاونٹ اس میں شامل نہیں کرسکتا
    8. کپمنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اکاونٹ کو ایفی لی ایٹ اکاونٹ سے نکال دے جو کہ اندراج کے 30 دن کے اندر اندر ری چارج نہ کیا گیا ہو
    9. اس معائدہ میں بیا کی گئیں شرائط میں سے اگر پارٹنر کوئی شرط مکمل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو یہ کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ صارف کو ایفی لی ایٹ اکاونٹ سے باہر نکال دے
    10. کمپنی اس معائدہ کے مطابق یہ حق رکھتی ہے کہ ایفی لی ایٹ گروپ کے صارف کو یہ بتاسکے کہ اُس کے بین الاقوامی فاریکس مارکیٹ میں کام کرنے سے پارٹنر کے کتنی کمیشن بنائی ہے
    11. کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ اگر پارٹنر اس معائدہ کی کسی شق کی خلاف ورزی کرے تو وہ معائدہ اپنے صوابدید پر منسوح کردے
    12. کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ اس معائدہ اور ضمیمہ جات میں بیان کئے گئے دوسرے امور کو انجام دے
  5. پارٹنر کے کام کے اصول اور نئے صارفین کو راغب کرنا
    1. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کمپنی کے کاروبار کی حوالے سے ایک ویب سائٹ بنا سکے جس میں بین الاقوامی فاریکس مارکیٹ اور بروکیج ، ڈیلرز اور سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات درج ہوں جو کہ کلاز نمبر 3 کے مطابق ہے
    2. صارف ایفی لی ایٹ گروپ میں شامل ہونے کے لئے درج ذیل میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کرسکتا ہے
      1. صارف ایفی لی ایٹ لنک کو استعمال کرتے ہوئے کمپنی کی ویب سائٹ پر آسکتا ہے
      2. صآرف اکاونٹ اوپنگ فارم میں اکاونٹ اوپن کرتے ہوئے ایفی لی کوڈ درج کرسکتا ہے
      3. پارٹنر کمپنی کو صارف کی جانب سے دستخط شدہ صارف کا تصدیق فارم جمع کروائے گا
    3. صارف چاھیے تو پارٹنر کی سہولیات لینے سے انکار کرسکتا ہے اور کمپنی کے ساتھ براہ راست کام کرسکتا ہے
    4. مقابلہ کے غیر مناسب ماحول سے اجتناب کے لئے اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ صارف کو ایک ایفی لی ایٹ گروپ سے کسی دوسرے ایفی لی ایٹ گروپ میں شامل کیا جائے – اس معائدہ کی اس شق کا اطلاق ان موجودہ صارفین پر بھی ہوتا ہے کہ وہ موجودہ صارفین جے کہ کسی ایفی لی ایٹ گروپ میں شامل ہونے کے لئے نیاء اکاونٹ کھول رہے ہوں نوٹ : صارف کمپنی سے یہ بات پوچھ سکتا ہے کہ اس کو کسی اور ایفی لی ایٹ گروپ میں کیوں منتقل کیا گیا ہے جس کا جواب پر درخواست کے لئے الگ سے دے سکتی ہے
    5. پارٹنر اپنے ہی اکاونٹ سے ایفی لی ایٹ اکاونٹ کمیشن نہیں لے سکے گا اور نہ ہی اپنے قریبی رشتہ داروں کے اکاونٹ سے لی جاسکتی ہے اور یہ ہی کسی کمپنی کی صورت میں مالک کے ذاتی اور اس کے قریبی رشتہ داروں کے اکاونٹ سے لی جاسکتی ہے
    6. پارٹنر پر یہ لازم ہے کہ وہ صآرفین کو متوجہ کرنے کے لئے غیر اخلاقی / غیر ضروری طریقہ کار استعمال نہ کر جو کہ ایک طریقہ یہ ہوسکتا ہے وہ صارف کو اس کی منشاء کے بغیر کمپنی کی ویب سائٹ پر ری ڈائریکٹ کرے اور اس کا اندراج ایفی لی ایٹ گروپ میں کروائے اور اس سے ملتے جُلتے اور طریقے بھی قابل قبول نہیں ہیں
  6. متنازعہ امور کا حل
    1. پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ کمپنی کو شکایت نوٹ کروا سکے لیکن یہ کسی بھی مسئلہ کے پیدا ہونے کے 5 روز کے اندر اندر ہونا ضروری ہے
    2. کمپنی کے خلاف صارف کا کوئی بھی کلیم کمپنی کو تحریری صورت میں جو کہ کمپنی کو بذریعہ ڈاک ارساک کیا گیا ہو یا پھر یہ کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود کمپنی کے آفیشل ای میل کر بذریعہ ای میل ارسال کرنا ضروری ہے – کسی اور ذریعہ سے کیا گیا کلیمز جیسے کہ ٹیلی فون اور فورم وغیرہ قابل قبول نہیں ہوگا
    3. کلیم کرتے ہوئے یہ معلومات ضروری ہیں : پارٹنر یا پارٹنر کی کمپنی کا مکمل نام ، تنارعہ کی تمام تفصیلات اور دوسری تمام ضروری معلومات جو کہ اس ضمن میں معاونت کرسکیں – جب کہ کلیم میں درج ذیل باتیں شامل نہیں ہونی چاھیں جیساء کہ جذباتی باتیں ، کمپنی کو گالم گلوچ یا حلفیہ الفاظ وغیرہ
    4. کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ صارف / پارٹنر سے تنارعہ کے حل کے درکار ضروری معلومات حاصل کرسکے
    5. کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی کلیم کو منسوح کردے کہ اگر وہ شق نمبر 2۔6 ، 3۔6 ، 4۔6 ، 2۔7 ، 3۔7 سے مطابقت نہ رکھتا ہو
    6. یہ کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹنر کے کلیم کا مکمل جائزہ لے جتنی جلد ممکن ہوسکے اپنے فیصلہ کے حوالے سے پارٹنر کو بذریعہ ای میل مطلع کرے کسی بھی مسئلہ کی جان پڑتال کے لئے مسئلہ داخل ہونے کے بعد سے ذیادہ سے ذیادہ 10 روز لئے جاسکتے ہیں
    7. اس معائدہ کے توجیح / تفصیل / توصیح کے حوالے سے متعلقہ امور گُفت و شیند سے حل کئے جائیں گے
    8. کوئی بھی تنازعہ ثالثی کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے جو کہ مسئلہ کے حل کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے – ثالثی کی درخواست کی جاسکے گی کہ اگر کلیم پر کوئی تسلی بخش حل نہ ملا ہو اور یا یہ کہ جواب کے لئے مخصوص دورانیہ میں کوئی جواب نہ ملا ہو جو کہ یہاں شق نمبر 5۔6 ، 2۔7 اور 3۔7 میں درج ہیں
  7. تفصیلات کا تبادلہ
    1. کمپنی پارٹنر کے ساتھ درج ذیل میں سے کسی بھی ذریعہ مواصلات کو استعمال کرتے ہوئے رابطہ کرسکتی ہے
      1. ای میل
      2. فکس
      3. pفون
      4. پوسٹ آفس
      5. کمپنی ویب سائٹ کے متعلقہ حصہ میں اطلاع دیتے ہوئے
      6. رابطہ کا کوئی اور برقی طریقہ کمپنی کی جانب سے استعمال کیا جاسکتا ہے جیساء کہ {سکائپ ، آئی سی کیو وغیرہ}
    2. پارٹنر بھی کمپنی سے ساتھ یہاں شق نمبر 1۔7 میں درج کئے گئے کسی بھی مواصلاتی ذریعہ کے ساتھ رابطہ کرسکتا ہے
    3. پیغامات ، دستاویزات ، اعلانات ، اطلاعات ، رپورٹس وغیرہ کا جاری ہونا ہی دوسرے فریق تک پیغام کا پہنچنا خیال کیا جائے گا
      1. ای میل کے ایک گھنٹہ بعد
      2. تجارتی ٹرمینل کے انٹرل میں سسٹم کے ذریعہ پیغام بھیجنے کے ایک گھنٹہ بعد
      3. بذریعہ فکس پیغام رسانی کے ایک گھنٹہ بعد
      4. ٹیلی فون ختم ہونے کے فوری بعد
      5. کسی دستاویز کے ارسال کئے جانے کے 7 روز کے بعد
      6. کمپنی کی ویب سائٹ پر تشہیر کے ایک گھنٹہ کے بعد
  8. راز دارانہ معلومات
    1. پارٹنر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ کمپنی کی جانب سے موصول ہونے والے کوئی معلومات کسی اور کو فراہم کرسکے جو نہ تو اس معائدہ کی مدت کے دوران کی جاسکتی ہیں اور نہ ہی اس معائدہ کے منسوحی کے 5 سال تک کی جاسکتی ہیں
    2. پارٹنر کے پاس یہ حق نہیں ہے کہ وہ کمپنی کی اہم معلومات جو کہ اس کے کاروبار یا سروسز کے حوالے سے ہوں کسی مقابل کمپنی کو فراہم کرسکے
    3. فریقن صارفین کی ذاتی معلومات کی حفاظت یقینی بنائیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ صارف کے اکاونٹ اور اس کی ٹریڈ کی معلومات بھی حفاظت کے بھی ضامن ہیں
  9. آمدن اور باہمی سیٹلمنٹ
    1. اگر کسی اکاونٹ کی ڈیلی کمیشن 500 ڈالر سے ذیادہ اور لائے گئے ایکٹیو کلائنٹس 10 سے کم ہوں تو کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ کمیشن میں تبدیلی کرسکے اور اپنے طور پر اس کو 5۔0 پپس تک محدود کردے
    2. کمپنی پارٹنر کو ایفی لی ایٹ کمیشن صرف اسی صورت میں ادا کرے گی کہ اگر پارٹنر کی جانب سے لائے گئے صارفین کی تعداد تین سے کم نہ ہو
    3. کمپنی پارٹنر کو کمیشن اس معائدہ کے ضمیمہ نمبر ایک کے مطابق ادا کریگی – کمیشن ایفی لی ایٹ گروپ کے صارفین کے تمام اکاونٹس کی ایک ماہ کی اوسط ایکوٹی کے 50 فیصد سے ذیادہ نہیں ہونی چاھیے اس کا تعین اس طرح کیا جائے گا کہ کسی ایک ماہ کا آغاذ اور اختتام پر موجود کُل ایکوٹی کو جمع کرے 2 پر تقسیم کرنے اور کو ایکوٹی بنے
    4. کمیشن کا شمار کرتے ہوئے کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ صارف کی اُن ٹریڈز کا شمار نہ کرے جو کہ تجارتی پلیٹ فارم کی غلطی سے ہوئی ہوں اور ایسے صارف کو ایفی لی ایٹ گروپ سے باہر نکال دے
    5. اگر کسی ایک صارف کی ٹریڈ سے حاصل ہونے والی کمیشن اُس کمیشن کی مجموعی رقم کے 30 فیصد سے ذیادہ ہو اس صورت میں اس معائدہ کی شق نمبر 5۔5 کی خلاف ورزی عمل میں آتی ہے اور کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ ایسی کمشین کو ادا نہ کرے اور اس صارف کو ایفی لی ایٹ اکاونٹ سے خارج کردے
    6. اگر لائے گئے صارف کی جانب سے لگائے گئے آڈرز میں انسٹنٹ ٹریڈنگ لمیٹڈ کے عمومی قواعد ، بونس سسٹم کی خلاف ورزی پائی گئی ہو اور اس اکاونٹ سے کمیشن بھی حاصل ہوئی ہو یا صارف کسی ایسی حکمت عمل کا مرتکب ہوا ہو کہ جس کا مقصد ایفی الی ایٹ کمیشن حاصل کرنا ہو بنیادی تجارت کو بذریعہ ریبٹ متاثر کرنا مقصود ہو { جس میں یہ صورت شامل ہو لیکن یہ اس تک محدود نہ کہ ایسی حکمت عملی صارف کے اکاونٹ اور ایفی لی ایٹ اکاونٹ کی عمومی حکمت عملی کا حصہ ہو} کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ ایسے اکاونٹ سے حاصل ہونے والی کمیشن کو منسوحی کردے اور صآرف کو اس ایفی لی ایٹ گروپ سے نکال دے
    7. اگر پارٹنر کا اندراج کے وقت فراہم کیا گیا ڈیٹا مکمل یا جزوی طور پر اس کے ایفی لی ایٹ گروپ میں موجود کسی صارف سے ملتا ہو تو کپمنی اتفاق کو بنیاد بناتے ہوئے ایفی لی ایٹ گروپ پر اس معائدہ کی شق نمبر 5۔5 اور 5۔9 کا اطلاق مکمل طور پر کرسکتی ہے
    8. اگر صارف کے اکاونٹ میں اور ایفی لی ایٹ گروپ میں استعمال ہونے والا آئی پی ایڈریس ایک دوسرے سے ملتے ہوں تو اس وجہ سے اس ایفی لی ایٹ اکاونٹ پر اس معائدہ کی شق نمبر 5۔5 اور 5۔9 کا اطلاق جزوی یا مکمل پر کرسکتی ہے
    9. کمیشن کے حصول کے لئے کی گئی کسی بھی غیر قانونی کوشش جو کہ ریفر کئے گئے اکاونٹ یا کسی ایسے اکاونٹ سے جو کہ جو کہ فرضی نام سے بنا ہو کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ ان ٹریڈز پر کمیشن ادا نہ کرے کہ جس میں 3 پپس کم نفع بنا ہو
    10. کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ اگر وہ پارٹنر کے کام میں ایفی لی ایٹ پروگرام کے قواعد کےتحت کوئی مستقل مزاجی نہ پائے تو اس کو اس معائدہ کی شق نمبر 1۔3 اور 4۔5 کی خلاف ورزی تصور کرے – ایسے صارفین جو کہ اس معائدہ کی اوپر بنیان کی گئی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائے گئے ہوں کو گروپ سے نکال دیا جائے گا اور ان اکاونٹ سے بننے والی کمیشن مکمل طور پر منسوح کردی جائے گی
    11. ماہانہ بنیادوں پر پارٹنر کے پاس یہ حق ہے کہ کمپنی کو یہ درخواست دے سکے کہ ریفر کئے گئے صارفین کی تعداد ، ان کے اکاونٹ نمبرز اور تجارتی لین دین کے نتائج کو جان سکے
    12. صارف کے ٹریڈ کلوز کرتے ہی کمیشن ایفی لی ایٹ اکاونٹ میں جمع ہوجاتی ہے – اگر کسی صورت میں صارف کا اکاونٹ اور ایفی لی ایٹ اکاونٹ کمپنی کے دو مختلف سروسز پر ہوں تو یہ کمیشن ٹریڈ کلوز ہونے کے اگلے روز جمع ہو گی
    13. کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ اُس ٹریڈ پر کمیشن نہ دے کہ جس کا مارجن بونس کی رقم سے لیا گیا ہو- اس شق کا تعلق اس کمیشن سے ہے جو کہ پہلے ہی کریڈٹ کی جاچُکی ہو- ایسے بونس پروگرام کا صارف ایفی لی ایٹ گروپ سے باہر کیا جاسکتا ہے
    14. اگر صارف کا تعلق کسی ایفی لی ایٹ گروپ سے ہو اور س کے کمپنی کے ڈیلنگ ڈیپارٹمنٹ سے اُس آڈر کے کلیم کے حوالے سے رابطہ کیا ہو کہ جس پر پارٹنر کو کمیشن ملی ہو اس صورت میں کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ اس آڈر کی کمیشن کو کُلی طور پر منسوح کردے
    15. اگر صارف کی جانب سے کسی ٹریڈ میں نفع 5 پپس سے ذیادہ نہ ہو تو کمپنی یہ حق رکھتی ہے تو ایسی ٹریڈ سے حاصل ہونے والی کمیشن کو ایڈجسٹ کردے
    16. اگر کسی ایک خاص تجارتی اکاونٹ سے بننے والی کمیشن اس اکاونٹ میں صارف کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم کے 60 فیصد سے ذائد ہو {مثلا اگر 1000 ڈالر والے اکاونٹ میں بننے والی رقم 600 ڈالر سے ذیادہ ہو} تو کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ کمپنی اس رقم کو 60 فیصد تک محدود کرنے کا حق رکھتی ہے
    17. کمپنی پارٹنر کو کمیشن اس معائدہ کے ضمیمہ نمبر ایک کے مطابق ادا کرے گی
    18. فریقین اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ وہ تمام ٹیکس اور کسی تیسرے فریق کو ادائیگی کا تمام حساب خود لگانے کے بعد اس کی ادائیگی بھی اپنے طور پر ہی کرے گی
    19. کمیشن کا نکلوانا ان شرائط کے تحت ہوگا جو کہ پے منٹ سسٹم میں درج ہیں بہرحال اگر ریفرل کی جانب سے کمیشن کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ کا کسی دوسرے سسٹم سی کی گئی ہو تو یہ ادائیگی اس روز سے 45 روز کا وقت لے سکتی ہے کہ جب آخری ادائیگی کی گئی ہو جب کہ اس میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے – اس پابندی کے اطلاق کے حوالے سے کمپنی پارٹنر کو مطلع کرے گی
  10. حتمی نکات
    1. یہ معائدہ تب سے قابل عمل ہوگا کہ جب فریقین اس معائدہ پر دستخط کریں گے
    2. یہ معائدہ دستخط ہونے کے بعد سے 12 ماہ تب نافذ العمل رہے گا
    3. اگر اس معائدہ پر مکمل عمل داری ہوتی رہے تو اس معائدہ کو غیر معینہ مدت کے لئے طوالت دی جاسکتی ہے
    4. کمپنی کے پاس یہ حق ہوگا کہ وہ اس معائدہ میں ترمیم یا اضافہ کرسکے اور اس کے لئے وہ 5 دن قبل نوٹس دے گی
    5. کوئی بھی فریق دوسرے فریق کو 5 روز قبل نوٹس دیتے ہوئے اس معائدہ کو منسوح کرسکتا ہے
    6. کوئی بھی فریق اگر اس معائدہ میں بیان کی گئی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہو یا کسی اور شق کی خلاف ورزی کا مسلسل مرتکب ہو تو فریق ثانی اس معائدہ کی منسوحی کے لئے کورٹ میں جانے کا حق رکھتا ہے
    7. کوئی ترمیم ، اضافہ یا ضمیہ اس وقت تک قابل عمل نہیں سکتا ہے کہ جب تک وہ فریقین یا ان کے نمائندگان کی جانب سے اس مخصوص دورانیہ کے اندر اندر دستخط نہ کیا گیا ہو جو کہ اس ترمیم ، اضآفہ یا ضمیمہ میں درج ہے – اگر اس ترممیم ، اضافہ یا ضیممہ کے نافذ العمل ہونے کی کوئی تاریخ درج نہ ہو تو اس کا اطلاق دستخط کرنے کے بعد سے ہوگا
    8. اس معائدہ اور اس کے ضمیمہ جات کی دو دو کاپیاں بنے گی جو کہ ہر فریق کے پاس ایک ایک رہے گی جس کی حیثیت ایک جیسی ہی ہوگی

ضمیمہ : باہمی رضآمندی

  1. کمپنی پارٹنر کو پر لائے گئے صارف کی جانب سے کی جانی تمام ٹریڈز پر نفع دے گی قطع نظر اس بات کے کہ صارف کو نفع ہوتا ہے یا نقصان
  2. ایفی لی ایٹ کمیشن کی رقم
    1. کمپنی پارٹنر کو ہر فاریکس میجر انسٹرومنٹ کی ٹریڈ پر 5۔1 پپس کی کمیشن ادا کرے گی
    2. کمپنی پارٹنر کو سی ایف ڈی پر کی گئی ہر ٹریڈ پر 2۔1 پپس کی کمیشن ادا کرے گی
    3. کمپنی پارٹنر کو سونے پر کی گئی ٹریڈ پر 20 ڈآلرز اور سلور کی ٹریڈ پر 10 ڈآلرز کمیشن ادا کرے گی
    4. کمپنی پارٹنر کو صارف سے فیوچر کنٹریکٹ پر لی گئی فیس کا 3۔33 فیصد ادا کرے گی
    5. ایفی لی ایٹ کمیشن کا تعین فاریکس ، سی ایف ڈیز اور دھاتوں کے لئے ایک لاٹ کے حساب سے کیا جائے گا
    6. جو گاہک 55 فیصد بونس لیتے ہیں ان کے کمیشن کا معیار2/3 ہے، جوگاہک اسٹارٹپ بونس100 فیصد لیتے ہیں ان کے کمیشن کا معیار50 فیصد ہے
  3. کوئی اور ادائیگی بھی ممکن ہوسکتی ہے کہ اگر کمپنی اور پارٹنر اس پر باہمی رضا مندی کسی معائدہ کے تحت ظآہر کریں